’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے گئے مومنہ درید (ایم ڈی) پروڈکشنز کی پیشکش، ہم ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس غیرروایتی ڈرامے کے اچھوتے موضوع، جاندار اداکاری اور سماجی حقائق کی عکاسی نے عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو چار چاند لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: عہد وفا کے ’گلزار‘ کون ہیں، اداکاری میں کیسے آئے؟

عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایم ڈی پروڈکشنز کی جانب سے ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

27 فروری کو سہ پہر 3 بجے ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی آخری قسط کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

سینما گھروں میں ’عہد وفا‘ 14کی آخری قسط مارچ 2020 کو دکھائی جائے گی جب کہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری

مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنانے والی  ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے بھی سب کو حیران کر دیا اور صرف دو دنوں میں اس ٹریلر کو 20 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

’عہد وفا‘ کی آخری قسط کے ٹریلر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ٹریلر میں کیپٹن سعد کو لائن آف کنٹرول پر بہادری سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے ناظرین کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

نئی انٹری سپر اسٹار ہمایوں سعید نے کی ہے جن کو ابھی نندن کے سامنے دیکھ کر سب سرپرائز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عہد وفا کی ہائی آکٹین چائے، اب گھر میں بنائیں

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں احد رضا میر، احمد علی، عثمان خالد بٹ، حاجرہ یامین اور زارا نور عباس شامل ہیں۔ ڈرامے میں ونیزہ احمد، علیزے شاہ، وہاج علی، عدنان صمد خان اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سینما گھروں میں ‘عہد وفا‘ کی آخری قسط کو دیکھنے کے منتظر افراد 03 مارچ سے ٹکٹیں خرید سکیں گے۔


متعلقہ خبریں