سونے کی قیمت میں مزید کمی


کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اکیس سو پچاس روپے کمی ہوگئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قیمت میں اٹھارہ سوچوالیس روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 91 ہزار600 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے کمی

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سو نے کی قیمت میں 78 ہزار 532 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 650 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 93 ہزار 850 روپے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی

گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80 ہزار 461 ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر آج 154.25 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں