پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول 5 روپے سستا

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول 5 روپے سستا ہوگیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت ایک سو گیارہ روپے ساٹھ پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت ایک سو بائیس روپےچھبیس پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92.45 روپے پرآگئی  ہے۔

اسی طرح حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمت 77.51 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اس سے قبل  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

اوگرا نے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں چھ روپے کمی کی تجویز دی تھ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کمی کی تجویز حکومت کو بھجوا دی گئی تھی۔

اوگرا نے گزشتہ ماہ قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کر دی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: پٹرول6 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے 2019 میں  پٹرول کی قیمت میں 23.02 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 18.42، لائٹ ڈیزل 5.99 اور مٹی کے تیل میں 12.85روپے فی لٹر اضافہ کیا تھا۔ گیس کی قیمتوں میں گزشتہ سال میں 114 فیصد ہوا۔

 


متعلقہ خبریں