ملک بھر میں آج موسم خشک رہے گا

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے بعد اتوار کی صبح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

یہ بھی پڑھیں ’کاشانہ اسکینڈل کی گواہ اقرا کائنات کے قتل پر خاموش رہنے کو کہا جارہا ہے‘

گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا کم سے درجہ حرارت اسکردو، کالام اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا ملک کے بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہو گیا۔ اتوار کو ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو، مالم جبہ اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، محکمہ صحت پنجاب نے تازہ صورت حال جاری کردی

چراٹ 77 ملی میٹر راولپنڈی میں 46 ملی میٹر، اسلام آباد میں 38 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ 26 ملی میٹر، راولا کوٹ 25 ملی میٹر، اٹک 24 ملی میٹر،تخت بھائی 20 ملی میٹر، پشاور 20 ملی میٹر، مری 19 ملی میٹر، چکوال 18 ملی میٹر، منڈی بہاؤالدین 15 ملی میٹر، مالم جبہ 15 ملی میٹر، لوئر دیر 11 ملی میٹر، کاکول 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں