افغان امن عمل، پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جبکہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائی ہیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا امریکہ و طالبان کے مابین معاہدے کا خیر مقدم

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط  ہو گئے۔ امریکہ کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت امریکہ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار ہزار فوجی افغانستان سے نکالے گا اور ساڑھے 8 ہزار فوجیوں کا انخلا معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں طالبان امریکہ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

افغان عمل معاہدے پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے مابین ’’دوحہ معاہدے‘‘ کا خیر مقدم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں