کورونا وائرس، پاک افغان سرحد آج سے بند رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس: پاک افغان سرحد 17ویں روز بھی بند

فوٹو: فائل


چمن: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایک ہفتے کے لیے پاک افغان سرحد باب دوستی سے ہر قسم کی آمدورفت معطل رکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر کیا۔

کسٹم حکام نے تمام تاجر، گڈز ٹرانسپورٹرز، مال بردار گاڑیاں کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے باب دوستی پر ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت معطل رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق باب دوستی کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر اسکریننگ بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی تاہم اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر بدستور موجود ہوں گی۔

پاک افغان سرحد پر کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر اب تک کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں پایا گیا ہے تاہم باب دوستی کی 7 دن کے لیے بندش کورونا وائرس کی افغانستان سے آمد روکنے کی کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمرے کی ادائیگی کیلئے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، سعودی وزارت خارجہ

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باب دوستی پر افغانستان سے آنے والے شہریوں کی اسکریننگ پانچویں روز بھی جاری رہی۔ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی مگر کوئی مشتبہ مریض سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، محکمہ صحت پنجاب نے تازہ صورت حال جاری کردی

محکمہ صحت کے مطابق مشتبہ مریض کے آمد کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے 2 اسپتالوں میں واقعہ آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں