کورونا وائرس: سعودی عرب نے ایئرلائنز کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا

پی آئی اے

لاہور: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ایمپلائمنٹ ویزہ، ورک وزٹ ویزا، بزنس ویزہ اور فیملی وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کو ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مختلف ایئرلائنز کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر محمد بن عتیبی کی زیر دستخط مراسلہ جاری کردیا گیا۔

داخلے کی اجازت پر پی آئی اے اور سعودی ایئر لائن کے ذریعے وزٹ اور بزنس ویزے کے حامل مسافروں کو سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کیا ہے اور اس سے کیسے بچیں؟

قومی ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے تمام اسٹیشنز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس اور اس کے تدارک  کے لئے سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم سعودی مسافروں کو لانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 25 ممالک کا گزشتہ 14 دنوں میں دورہ کرنے والے مسافر کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں چین، کوریا، ہانک کانگ، اٹلی، مکاؤ، جاپان، اٹلی و دیگر ممالک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد حکومت کے سخت اقدامات

اعلامیے کے مطابق سعودیہ میں موجود عمرہ زائرین کی  وطن واپسی پہنچانے کا بندوبست جلد از جلد کیا جائے جبکہ آن لائن اور ٹورسٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سے عمرے کے لیے جانے والے زائرین کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرملکی ایئر لائین نے عمرے پرجانے والے مسافروں کو نہ لے جانے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کو منع کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں