اوگرا: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


لاہور: اوگرا نے ماہ رواں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

2018 سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی بڑھیں؟

ہم نیوز کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ ماہ رواں کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت 129.67 روپے مقرر ہوئی ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150.04 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

مارچ کے مہینے میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1530.17 روپے مقرر کی گئی ہے۔  فروری میں 11.8 کلو گھریلوسلنڈر کی قیمت 1680.21 روپے مقررتھی۔

حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پٹرول پانچ روپے فی لٹرسستا ہوگیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت ایک سو گیارہ روپے ساٹھ پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول 5 روپے سستا

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لٹر کی کمی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت ایک سو بائیس روپے چھبیس پیسے مقرر ہوئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں سات روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92.45 روپے پرآگئی ہے۔

حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی سات روپے کمی کا اعلان کیا ہے اور نئی قیمت 77.51 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگا۔

اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے حکومت کو سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان بھی مہنگی ایل پی جی سے پریشان

اوگرا نے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں چھ روپے کمی کی تجویز دی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے کمی کی تجویز حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔

اوگرا نے گزشتہ ماہ قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں