15ایسی باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں


آپ بور ہورہے ہیں یا آپ کے پاس اپنی دلچسپ اور منفرد معلومات میں اضافے کے لیے کچھ وقت ہے تو آپ بالکل درست جگہ پہنچے ہیں۔

ذیل میں دیے گئے مواد میں کئی ایسی باتیں ہیں جن سے کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔ ان میں مزہ بھی ہے، معلومات بھی اور حیران کن حقائق بھی۔

1. دیوار کے ساتھ لگ کر کھڑے ہوں اور سر کو تیزی سے اوپر نیچے ہلائیں، یہ عمل ایک گھنٹے میں 150 کیلوریز جلا سکتا ہے۔ اگر کوئی یہ سوال اٹھائے کہ کیا ایسا کرنا ممکن ہے تو اسے یہ سوال کرنے کی اجازت ہے۔

2. برطانیہ میں کرسمس کے دن مینس پائی ( قیمے یا میوہ والی پائی) کھانا غیرقانونی ہے۔

3. جب دریائی گھوڑا اداس ہوتا ہے تو اس کے پسینے کا رنگ لال ہوجاتا ہے۔

4. ماہرین نفسیات نے سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ ” فیس بک” کے بے تحاشہ اور بلاجوازاستعمال کو ” ذہنی بیماری” قرار دیا ہے۔

5. کینگرو کی دم کو زمین سے اٹھا دیا جائے تو وہ چھلانگ نہیں لگا سکتا۔

6. کیلے کی شکل اس لیے خم دار ہوتی ہے کیوں کہ نشوونما کے دوران اس کا رخ سورج کی جانب رہتا ہے۔

7. برفانی ریچھ ایک وقت میں 86 یا اس سے زائد پینگوئن کھا سکتا ہے۔

8. کنگ ہنری VIII سوتے وقت اپنے بستر کے کنارے بہت بڑا کلہاڑا رکھ کر سویا کرتا تھا۔

9. ایک باز ہرن کو مارنے اور اسے اٹھا کر دور لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

10. 2015 میں شارک کے حملوں سے اتنے لوگ نہیں مارے گئے جتنی ہلاکتیں سیلفی لیتے ہوئے ریکارڈ کی گئیں۔

11۔ مزاح  سے محسوس ہونے والے خوف کو ”چیروفوبیا” کہتے ہیں۔ اس کا شکار فرد تفریح بھری مصروفیات کا حصہ بنتے ہوئے ڈرتا ہے۔

12. ایک اوسط زندگی رکھنے والا انسان اپنی پوری زندگی میں اتنا تھوک بنا سکتا ہے جس سے دو سوئمنگ پولز بھر جائیں۔ انسانی لعاب کو ابالنے کے لیے پانی سے دو گنا زائد حرارت درکار ہوتی ہے۔

13. دنیا میں مکڑی کی ایسی نسل بھی پائی جاتی ہے جسے ” ہوبو اسپائیڈر” کہا جاتا ہے۔

14. آپ نے فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ‘ٹریلر’ کا لفظ سنا ہوگا، لیکن اسے ٹریلر ہی کیوں کہتے ہیں؟ کہا جاتا ہے کہ فلم یا ڈرامے کے متعلق آگاہی دینے والا یہ حصہ اصل مواد کے مکمل ہونے کے بعد سامنے لایا جاتا ہے، اس لئے اسے ‘ٹریلر’ (تعاقب کرنے والا یا پیچھے آنے والا) کہتے ہیں۔

15.  یورپ اور امریکا میں ہر برس  29 مئی کا دن ” فریج پر اپنا تکیہ رکھو” کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد زندگی میں تھوڑا سی دلچسپی پیدا کرنا ہوتا ہے۔ اس دن کو منانے والوں کا خیال ہے کہ ایسا کر کے وہ خوش قسمتی اور دولت کو اپنے گھر کا راستہ دکھاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں