ترکی نے شام کے دو روسی ساختہ طیارے مار گرائے


ادلب: ترک فوج نے شمالی مشرقی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شام کے 2 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے ترک ڈرؤن گرائے جانے کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جس میں ترکی کے ایف 16 طیاروں نے شام کے روسی ساختہ سکھوئی جیٹ طیارے مار گرائے ہیں۔

واضح رہے ترکی کی جانب سے یہ کارروائی شامی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں 33 ترک فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں کی گئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل  ترک حکام نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ترکی شامی فوج کے اہداف کے خلاف جوابی کارروائی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شام: جنگجوؤں کے قافلے پر فضائی حملے میں 8 ہلاک

روس کی حمایت یافتہ شامی فوج ادلب کو باغیوں سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں جنھیں ترک فوج کی حمایت حاصل ہے۔ شامی حکومت نے ادلب کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اب تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوگان نے اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس طلب کیا تھا جس کے فوری بعد ترک فوج نے شامی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

ترکی کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ شام کی سرکاری فوج ان علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں جہاں ترکی نے چوکیاں قائم رکھی ہیں اور اس سے قبل یہ دھکمی بھی دی گئی تھی کہ اگر شامی فوج کی پیش قدمی نہیں رکی تو ان پر حملہ کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں