کورونا وائرس: سندھ کے تعلیمی اداروں سمیت کوچنگ سینٹرز 15 مارچ تک بند رہیں گے

اچانک دورہ کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ افراد میں سے ایک شخص کا رزلٹ منفی آیا ہے جب کہ دیگر چار افراد کی ٹیسٹس کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہے۔

پاکستان میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق وہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے چوتھے اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں تمام متعلقہ وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں ایران کا سفر کرکے آنے والے مسافروں کی کل تعداد 738 ہے جب کہ تفتان بارڈر سے 13 ہزار 98 مسافر آئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جو مسافر بیرون ملک کا سفر کرکے آئے ہیں وہ چونکہ اپنے بچوں سے ملے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا ضروری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کرنے سے آنے والوں کی جانچ پڑتال بھی مکمل ہو جائے گی۔

سندھ: تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو پیر سے کھولنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ سندھ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ کوچنگ سینٹرز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند رکھے جائیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن،سیکرٹری کالجز،سیکرٹری یونیورسٹرزاینڈ بورڈز اس سلسلے میں فوری طور پرنوٹی فکینش جاری کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ نے ایک  بیان میں واضح کیا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن چونکہ 14 مارچ کو ہفتہ اور 15 مارچ کو اتوار کا دن ہوگا اس لیے تیکنیکی اعتبار سے تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھلیں گے۔

حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اس سے قبل دو دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا تھا لیکن انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔ صوبائی وزیرتعلیم کی زیر صدارت منعقدہ دوسرے دن کے اجلاس میں اعلان کیا گیا تھا کہ پیر سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

کورونا وائرس: پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد کردی

کورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان حکومت پہلے ہی تمام تعلیمی اداروں کو 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں