اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو37983 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ  ہفتے کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔

ایک ہفتہ مندی کے بعد آج جب مارکیٹ کھلی تو سرمایہ کار کافی متحرک رہے اور انڈیکس میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔

اسکرین شاٹ

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک625 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور25,727,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,223,918,297 پاکستانی روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: کاروبار کے آخری روز بھی 103 پوائنٹس کی کمی

گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور پانچ روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

ماہرین معاشیات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرمایہ کا بہت محتاط ہیں جس کے سبب رواں ہفتے مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی گئی۔


متعلقہ خبریں