پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیں گے، عثمان بزدار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوان کا حق دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ان علاقوں میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، کسی کو اس کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔

مزید پڑھیں: مثبت تبدیلیوں کو ناکام بنانے کیلئے افراتفری کی باتیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

عثمان بزدار نے کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے تاہم عوام کو لوٹنے والے مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہے۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،وزیراعظم کادوٹوک اعلان

خیال رہے کہ پنجاب میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے کے باعث عثمان بزدار کو خود تحریک انصاف سمیت کئی حلقوں کی جانب سے دباؤ کا سامنا تھا۔

تاہم وزیراعظم عمران خان نے تمام ناقدین کو یہ کہہ کر کہ جب تک عمران خان کی حکومت قائم ہے، عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، خاموش کرادیا۔

جنوری میں لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے ناراض ارکان کو مطالبات منظوری کی یقین دہانی بھی کرائی، ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔

انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پر واضح کیا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔


متعلقہ خبریں