جلد کو صحت مند رکھنے کے 5 مختلف طریقے

جلد کو صحت مند رکھنے کے 5 مختلف طریقے

ہماری جلد روزمرہ کی مصروفیات کی عکاسی کرتی ہے لہٰذا اپنی جلد کو بہتر رکھنا بہت ضروری ہے۔ آپ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے بہت زیادہ کاسمیٹکس اور دیگر مصنوعات پر رقم خرچ کرتے ہیں لیکن اگر آپ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے کچھ اچھی عادات نہیں اپناتے تو آپ جلد کی خوبصورتی سے محروم رہیں گے۔

ہم آپ کو کچھ ایسی عادات سے آگاہ کریں گے جو جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔

1۔ پانی کا استعمال

پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ ہماری صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اور جلد کو جھریاں پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث جلد خشک اور چمکیلی رہتی ہے۔ جوس ، کافی اور دیگر میٹھے مشروبات کی نسبت پانی بہترین ہے جو کیلوریز سے پاک ہوتا ہے۔

2۔ صحت مند غذا

آپ نے یہ بات اکثر سن رکھی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے متوازن اور صحت مند غذا کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ متوازن غذا ہی کی بدولت آپ کی جلد تندرست رہے گی۔

وٹامن سی سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کی جلد کو بیکٹیریا سے بچا کر رکھے گا۔ اس کے علاوہ آپ کی جلد کو وٹامن اے، ای، کے اور زنک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

3۔ بھرپور نیند

صحت مند جلد کے لیے بھرپور نیند لینا بھی ضروری ہے کیونکہ جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے خراب خلیوں کی جگہ صحت مند خلیے لیتے ہیں اور ان کی اس تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری رہتا ہے اور اگر آپ بھرپور نیند نہیں لیتے تو اس کے برے اثرات آپ کی جلد پر بھی پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں دودھ کے روزانہ استعمال سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

لٰہذا اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے مکمل اور بھرپور نیند لینے کی کوشش کریں۔

4۔ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

اس میں کوئی شک نہیں کہ سگریٹ نوشی آپ کی جلد پر برے اثرات ڈالتی ہے۔ اس لیے اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو فوری طور پر اس عادت سے اپنی جان چھڑائیں۔ اس سے جلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

5۔ تناؤ سے جان چھڑائیں

تناؤ آپ کی جلد کے لیے انتہائی برا ہے اور یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو بہت تیزی سے بڑھاپے کی طرف لے جاتا ہے۔ جلد کی دیکھ بھال کے لیے صحت کا تندرست رہنا بھی انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر یہ آپ کی جلد پر بھی اپنے اثرات مرتب کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں تھکاوٹ کا سبب بننے والی پانچ عادتیں

تناؤ کو ختم کرنے کے لیے روزانہ ورزش کریں اور یوگا سے مدد لیں جبکہ اس کے لیے جم بھی جوائن کیا جا سکتا ہے۔

امید ہے کہ آپ اپنی جلد کو تندرست اور صحت مند رکھنے کے لیے ان 5 عادات کو اپنائیں گے جن کی وجہ سے نہ صرف آپ کی جلد بلکہ آپ کی صحت بھی تندرست رہے گی۔


متعلقہ خبریں