کورونا وائرس، سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی


لاہور:  لاہور: کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 سے 18 اپریل تک ملائشیا میں کھیلا جانا تھا، جس میں پاکستان کی ٹیم نے بھی شرکت کرنا تھی۔

ذرائع کے مطابق  ٹورنامنٹ انتظامیہ نے اذلان شاہ کپ ستمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کیا ہے۔ ٹورنامنٹ اب 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ملائشیا، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ازلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا آج اعلان ہونا تھا۔  اس سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلے مرحلے کا ٹریننگ کیمپ بھی ایک ہفتے تک جاری رہا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس کوالیفائررراؤنڈ کیلئے آج ہالینڈ روانہ ہوگی

ذرائع کے مطابق  قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دوسرے مرحلے کا ٹریننگ کیمپ 5 پارچ سے شروع ہونا تھا۔

خیال رہے کہ 2018 میں بھارت میں منعقد ہونے والے 14ویں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہاکی میں بہتری لانے کی غرض سے قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا تھا۔

شہناز شیخ نے خط میں وزیراعظم عمران خان کو تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بطور سرپرست ہاکی فیڈریشن کھیل کی بہتری کے لئے اقدامات کریں، اگر ہاکی کو بچانا ہے تو ’رائٹ مین فار دا رائیٹ جاب‘ کی پالیسی اپنائی جائے۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین مستعفی

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار برس میں پاکستان ہاکی کی کارکردگی انتہائی نچلی سطح پر رہی ہے۔

شہناز شیخ نے کہا تھا کہ ٹوکیو اولمپک 2020 کے لیے پاکستانی ٹیم نے ابھی تک کوالیفائی نہیں کیا۔ وزیراعظم پاکستان ہاکی لیجنڈ اس کو بلا کر ہاکی کی بہتری کے لئے تجاویز لیں۔

خیال رہے قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2018 میں پری کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔ ناک آؤٹ مرحلے میں قومی ٹیم کو بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں