بی آئی ایس پی میں مبینہ کرپشن، ریفرنس عدالت میں دائر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سابق چیئرمین بی آئی ایس پی اور پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

نیب ریفرنس کو سکروٹنی کیلئے احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس بھجوا دیا دیا گیا ہے۔ ریفرنس میں 19 ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔ کل 32 والیم پر مشتمل ریفرنس نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء نیب کراچی نے سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز معین آفتاب شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کے احتساب عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے مردے کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا

ملزمان پر قومی خزانے کو نوے کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ احتساب عدالت نے عدم شواہد پر معین آفتاب سمیت تین ملزموں کو بری کردیا تھا۔دیگر ملزموں میں ڈائریکٹر کمرشل پاکستان اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر  عبد الرشید شامل تھے۔

چیئرمین نیب نے 90 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس کے فیصلے کے خلاف  اپیل دائر کردی ہے۔

نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ معین آفتاب شیخ اور ثمعین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔ معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں کوئلہ خریدا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب کا عبدالغنی مجید کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملزموں نے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2010 میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں