ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت سے طویل المدتی پالیسی لانے کا مطالبہ

کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت متاثر، برآمدات کے آرڈرز منسوخ

کراچی:چئیرمین آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) سندھ عادل بشیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے چین اور بنگلہ دیش کی برآمدات گرگئی ہیں، حکومت ٹیکستائل برآمدات بڑھانے کے لیے دو سے تین سال کی طویل المدتی پالیسی لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کو اگلے 6 ماہ کے ٹیرف کا علم نہیں ہے، لیکن ٹیکسٹائل انڈسٹری روزگار میں اضافہ کرسکتی ہے۔

چئیرمین اپٹما سندھ زاہد مظہر کا بھی کہنا ہے کہ ہمیں سب سے پہلے برآمدات پر توجہ دینی چاہیے۔ ٹیکسٹائل کی صنعت ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری روزگار میں اضافہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں اضافے سے آمدن بڑھے گی۔ اس کی ضروریات کو فی الفور پورا کرنا چاہیے۔

زاہد مظہر نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود بہت زیادہ ہے،جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ شرح سود کم کرنے سے حکومت کو ہی فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں عمرے کی ادائیگی کیلئے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، سعودی وزارت خارجہ

واضع رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایک ہفتے کے لیے پاک افغان سرحد باب دوستی سے ہر قسم کی آمدورفت معطل رکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

کسٹم حکام نے تمام تاجر، گڈز ٹرانسپورٹرز، مال بردار گاڑیاں کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے باب دوستی پر ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت معطل رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق باب دوستی کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر اسکریننگ بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی تاہم اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر بدستور موجود ہوں گی۔

پاک افغان سرحد پر کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر اب تک کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں پایا گیا ہے تاہم باب دوستی کی 7 دن کے لیے بندش کورونا وائرس کی افغانستان سے آمد روکنے کی کے لیے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، محکمہ صحت پنجاب نے تازہ صورت حال جاری کردی

کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں باب دوستی پر افغانستان سے آنے والے شہریوں کی اسکریننگ پانچویں روز بھی جاری رہی۔ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی مگر کوئی مشتبہ مریض سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں