کم آمدنی والا طبقہ خریداری کرے گا، حکومت معاونت کرے گی

کم آمدنی والا طبقہ خریداری کرے گا، حکومت معاونت کرے گی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کابینہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے اشیائے ضروریہ پر دی جانے والی سبسڈی کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔

 وزیراعظم نے اربوں روپے کے”نیو بلیو ایریا” منصوبے کا آغاز کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں جنوری کے مقابلے میں دو فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مہنگائی میں کمی اور عوام کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے وفاقی حکومت راشن کی خریداری میں معاونت کرے گی۔

اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت جن افراد کی ماہانہ آمدنی 25 ہزار روپے سے کم ہے، ان کی معاونت کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیرِبرائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں جاری غربت کے ازسر نو سروے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 25 ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں معاونت کرے گی۔ اس ضمن میں بطور خاص آٹا، دال، چینی اور گھی کی خریداری میں معاونت کی جائے گی۔

مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا شروع ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں راشن کی خریداری کے لیے رقم مختص کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ایسے سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام کمزور طبقات کی معاونت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے سہارا کمزور طبقات کی معاونت کے لیے نجی شعبے اورمخیر حضرات کی حکومت سے پارٹنرشپ قابل تحسین ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلق مختلف امور کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریلوے سے متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے مختلف شعبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے حوالے سے جانی نقصانات قابل تشویش ہیں۔ انہوں ںے ہدایت کی کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکائے اجلاس سے کہا کہ پاکستان ریلویز کو فعال اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے ادارے کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی گورنر سندھ، پیرپگارا سے ملاقات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی اس حوالے سے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا جائے۔


متعلقہ خبریں