کورونا وائرس،گلگت بلتستان حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ


گلگت: سندھ کے بعد گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ کل سے علاقے کے تمام تعلیمی ادارے 6 مارچ تک بند رہیں گے جو بعد ازاں 7 مارچ کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

خیال رہے گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے تین روز بند رہنے کے بعد آج کھولے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ: سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث سندھ حکومت نے بھی صوبے کے تمام اسکولوں کو 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایران کا سفر کرکے آنے والے مسافروں کی کل تعداد 738 ہے جب کہ تفتان بارڈر سے 13 ہزار 98 مسافر آئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جو مسافر بیرون ملک کا سفر کرکے آئے ہیں وہ چونکہ اپنے بچوں سے ملے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا ضروری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 13 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کرنے سے آنے والوں کی جانچ پڑتال بھی مکمل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: سندھ: تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو پیر سے کھولنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ سندھ میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ کوچنگ سینٹرز اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند رکھے جائیں۔ انہوں ںے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن،سیکرٹری کالجز،سیکرٹری یونیورسٹرزاینڈ بورڈز اس سلسلے میں فوری طور پرنوٹی فکینش جاری کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ نے ایک  بیان میں واضح کیا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھلیں گے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن چونکہ 14 مارچ کو ہفتہ اور 15 مارچ کو اتوار کا دن ہوگا اس لیے تیکنیکی اعتبار سے تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھلیں گے۔

حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم نے اس سے قبل دو دن کے لیے تمام تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا تھا لیکن انہوں نے اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

صوبائی وزیرتعلیم کی زیر صدارت منعقدہ دوسرے دن کے اجلاس میں اعلان کیا گیا تھا کہ پیر سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

کورونا وائرس: پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد کردی

کورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان حکومت پہلے ہی تمام تعلیمی اداروں کو 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں