اسلام آباد: ایئرپورٹ سے کورونا وائرس میں مبتلا چار مشتبہ مسافروں کی پمز منتقلی

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے چار افراد کو کورونا وائرس کے حوالے سے مشتبہ قرار دے کر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چاروں افراد کوالالمپور سے پاکستان پہنچے تھے۔

کورونا وائرس،گلگت بلتستان حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاروں مسافرقومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے- 895 سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ مسافروں کو جب معمول کی چیکنگ کے دوران اسکریننگ کے لیے جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر سے گزارا گیا تو وہاں انہیں مشتبہ قرار دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں مشتبہ مسافروں کو اسکینر کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر آئیسو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں پمز اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مشتبہ مریضوں میں باپ، دو بیٹیاں اور محمد معین اختر نامی مسافر شامل ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی ہے جب کہ88 ہزار افراد متاثرین میں شامل ہیں۔

جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس، پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

ایران میں وائرس سے گیارہ مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثرین ہیں جبکہ برطانیہ میں ایک ہزار 694 کیسز رجسٹرڈ کیے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو بتائی ہے جب کہ نیویارک میں مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والوے ممالک میں چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چین میں سات ہزار افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح 52 فیصد سے زائد رہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625 ہوگئی ہے جب کہ زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35 ہزارہ گئی ہے۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پمز اسپتال سے غائب

پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جب کہ اندرون ملک بھی ہنگامی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے ہدایت کی ہے کہ بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرزتیا ر رکھیں کیوں کہ کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن تھراپی اہم علاج ہے لہذا تمام ممالک آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنائیں۔

ڈبلیوایچ او کے مطابق چین میں 45 ہزارافراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جن میں سے صرف 2.1 فیصد 20 سال سے کم عمرتھے۔ اس وائرس کے شکارمریضوں میں شرح اموات دو سے پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کورونا وائرس، سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی

ابتدائی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس 60 سال سے زائد عمرکو زیادہ متاثر کرتا ہے اور یا وہ افراد جلدی اس کا شکار ہوتے ہیں جو پہلے سے کسی دوسرے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں