وفاقی کابینہ نے نئے چئیر مین پی آئی اے کی منظوری دے دی

ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس نے  نئے چئیر مین پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں  13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو کورونا وائرس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی سپلائیاور قیمتوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔ کابینہ کو بجلی کے بلز کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  اورپاکستان میڈیکل کمیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں وزیرا عظم نے احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کردیا

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ کابینہ نے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اکاؤنٹس کا مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید کرتا ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کم آمدنی والا طبقہ خریداری کرے گا، حکومت معاونت کرے گی

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جبکہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائی ہیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں