اسٹاک مارکیٹ میں 96 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 96 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔انڈیکس 39296 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔

گزشتہ ہفتے کوروناوائرس کے سبب جو غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اسکرین شاٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ زبردست اتار چڑھاو کے بعد 96 پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 199 پربند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 346کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا-

174کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 153کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس37983 پر تھا اور سارا دن تیزی کے سببب کاروبار کا اختتام 1687 پوائنٹس کے اضافے سے 39296 پر ہوا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور پانچ روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں