پی ایس ایل میں پہلی فتح، لاہور نے کوئٹہ کو 37 رنز سے شکست دے دی


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سمیٹتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا تاہم مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  بین کٹنگ 53 ، شین واٹسن 23، محمد نواز 24 اور جیسن رائے 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قلندرز کی جانب سے محمد فیضان نے 3 جبکہ سلمان ارشاد، دلبر حسین اور سمیت پاٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بین ڈنک اور اسمتھ پٹیل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی برسات کر دی۔

بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 جبکہ پٹیل نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں ’پاکستان میں خود کو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ خیال کرتا ہوں’

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے بین کٹنگ نے دو جبکہ حسنین، فواد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ کی کپتانی سرفراز کر رہے ہیں جبکہ قلندرز کی کمان سہیل اختر کے سپرد ہے۔

کوئٹہ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، شین واٹسن، احسن علی، سرفراز احمد، اعظم خان، محمد نواز، بین کٹنگز، انور علی، فواد احمد، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

لاہور میں فخر زمان، کرس لین، محمد حفیظ، بین ڈنک، سہیل اختر، محمد فیضان، اسمتھ پٹیل، پرسنا، دلبر حسین، سلمان ارشاد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل کا 15 واں میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جس میں کراچی کنگز نے پشاور لمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں کنگز نے یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب دیا گیا 152 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں