ایان علی کی طویل بریک کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی  

ایان علی کی طویل بریک کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی  

ڈالر گرل کے نام سے مشہور ماڈل ایان علی چار سال تک اسکرین سے دور رہنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر دوبارہ سے ایکٹو ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر واپس آتے ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے پراجیکٹس پر کام کرنے کی نوید بھی سنا دی۔

منی لانڈرنگ کیس کی ملزم ماڈل و گلوکارہ ایان علی برسوں سے نہ صرف اپنے وطن بلکہ سوشل میڈیا سے بھی دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل گرل ایان علی کا کیس داخل دفتر

چند روز قبل ایان علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کی اور اپنے مداحوں سے ان کا حال چال دریافت کیا۔

ڈالر گرل نے لکھا کہ ’خوبصورت لوگو آپ کا کیا حال ہے؟‘

اس کے بعد ایان علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ تحریر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے پانچ سال قبل گائے گئے گانے ’ارتھ کوئک‘ کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے فلیٹ کی نیلامی کا حکم

ایان علی نے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا 5 سال قبل ریلیز کیے گئے گانے کو آج بھی عوام میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ اس گانے کے ساؤنڈ کلاؤڈ پر 30 ملین سے زائد اور یوٹیوب پر 15 ملین سےزائد ویوز ہیں۔

گلوکارہ و ماڈل نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 2009 سے لے کر اب تک آپ لوگوں نے مجھے بہت محبت دی ہے اور میں دعاگو ہوں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ پیار ایسے ہی بڑھتا رہے۔

ایان علی نے اپنے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے بتایا کہ میں آج کل بہت ساری چیزوں پر کام کررہی ہوں جو بہت جلد منظر عام پر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

Be anythin but predictable …

A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on


متعلقہ خبریں