سندھ: کورونا وائرس کی روک تھام، 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور


کراچی: حکومتِ سندھ نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس کے دوران انڈس اسپتال کے ساتھ معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گندم کی خریداری پر وفاقی حکومت سے بات کرکے ایک جیسا نرخ مقرر کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو 14 روز قرنطینه میں رکھ کر پھر روانہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق، اسکردو میں بھی تعلیمی ادارے بند

انہوں نے کہا کہ کئی مسافر ایران سے بغیر قرنطینه کیے آگئے، صرف پڑوسی ملک سے آنے والوں میں سے دو لوگوں میں وائرس ظاہر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو گھروں میں محدود کردیا ہے، بچوں کا اسکول جانا لازمی ہے تاہم شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کی آئیسولئیشن میں 13 مارچ کو 14 دن ہو جائیں گے پھر ہم اسکول کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جائزہ لینے کے لیے پانچ ہزار کٹس منگوالی ہیں، ٹیسٹ ان کا ہوگا جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے آج کورونا وائرس کے پانچویں مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور اُس کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ مریض کا نام اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات نہ دیں۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں