وائس چانسلر کی ڈانس ویڈیو جاری کرنے والا ملزم گرفتار

وائس چانسلر کی ڈانس ویڈیو جاری کرنے والا ملزم گرفتار

فوٹو: فائل


پشاور: وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی ڈانس کی ویڈیو جاری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز ونگ پشاور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور اعجاز کو گرفتار کیا جو وائس عانسلر عابد علی کو ڈانس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔

ایف آئی اے سابر کرائمز ونگ پشاور کی ٹیم نے ملزم کے خلاف شکایت پر کارروائی کی، ملزم وائس چانسلر کا سابق دوست ہے اور رجسٹرار کے عہدے پر تقرری چاہتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ویڈیو اسکینڈل پر ہی گورنر خیبر پختونخوا فرمان شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کو گزشتہ سال ستمبر میں معطل کر دیا تھا اور ان کی جگہ بنوں یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سلطان محمود کو عارضی طور پر وائس چانسلر کی ذمہ داریاں سونپ دی تھیں۔ جنہیں وائس چانسلر کی تعیناتی تک ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت تھی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال مستعفی

گورنر خیبر پختونخوا نے معاملہ کی باقاعدہ تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے بعد 10 روز میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کر کے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی عہدے سے فارغ

واضح رہے کہ بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نوجوان لڑکی کے ساتھ ڈانس کر رہے تھے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بلوچستان یونیورسٹی میں بھی اسٹاک کی جانب سے طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ ایف آئی اے نے واقعہ کی تحقیقات کی تھیں جس کے بعد  سیکیورٹی برانچ کے ایک افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جن سے ہراساں اور بلیک میلنگ کی ویڈیوزبھی برآمد ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں