منشا پاشا کا ناقدین کو کرارا جواب


اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے ناقدین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تصویروں کو ایڈیٹ کرنے پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ وہ بھی ایک عام انسان ہیں۔

اداکارہ منشا پاشا جو کہ جاندار اداکاری کے علاوہ اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ خواتین کا ایسا تاثر پیش کروں جس میں وہ ہر وقت بنی سنوری رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی کارکن جبران ناصر نے اداکارہ منشا پاشا سے منگنی کر لی

ہوا کچھ یوں کہ منشا پاشا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ سرخ لپ اسٹک لگانے کے بعد کچھ غلط نہیں ہوسکتا۔

 

View this post on Instagram

 

Cant ever go wrong with a red lip ? Styling @sananver Shoes @pedroshoes_official @speed.online HMU @beenishparvez_official

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha) on

تصویر میں اداکارہ نے بھورے رنگ کی اسکرٹ اور سرسوں رنگ کی شرٹ کے ساتھ مختلف رنگوں کا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔ اس لباس میں منشا کی ٹانگوں کا کچھ حصہ نظر آرہا تھا جس پر نشانات واضح تھے۔

ان نشانات کی وجہ سے انسٹاگرام صارفین نے منشا پاشا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ شلوار قمیض پہن لیتیں تو یہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: جبران ناصر سے منگنی پر تنقید کرنے والوں کو منشا پاشا کا منہ توڑ جواب

شاہ حسین نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’ٹانگوں پر دانے نکلے ہیں میں نے زوم کرکے دیکھا ہے‘۔

اس تنقید کے جواب میں منشا پاشا نے تحریر کیا کہ ان کی ٹانگوں پر نشانات ہیں اور وہ موٹی بھی ہیں، جب کہ کبھی کبھار وہ چیزوں سے ٹکرا بھی جاتی ہیں۔

منشا پاشا کا ناقدین کو کرارا جواب

انہوں نے مزید لکھا کہ عورتیں بھی انسان ہوتی ہیں اور وہ نہیں چاہتی کہ خواتین کا ایسا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں جس میں وہ ہر وقت بنی سنوری رہیں۔

منشا نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نامکمل وجود ہوتے ہوئے بھی خوبصورتی زندہ رہ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں