’پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کا بھر پور جواب دینےکیلئے تیار ہے‘

پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کا بھر پور جواب دینےکیلئے تیار ہے

کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دشمن کی ہر جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی میری ٹائم مشق سی سپارک 2020 کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک بحریہ قومی میری ٹائم سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آئی کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مزید پڑھیں: پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پزیر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

مشقوں میں بحری بیڑوں سے انٹی شپ میزائل زمین سے زمین پر مار کرنےو الے میزائلوں کا براہ راست مظاہرہ کیا گیا۔ ایوی ایشن یونٹس نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سی سپارک مشق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہوں نے شرکت کی۔ جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں سعودی عرب کے علاقے حفر ال بتین میں اختتام بزیر ہوئی تھیں

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو ساتویں الصمصام کا نام دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک سعودی مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی فوج کے میجر جنرل صالح بن احمر الزہرانی تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی پر موکوز رہیں۔ الصمصام نام کی مشقیں پاک سعودی دفاعی تعاون کے تسلسل کی آئینہ دار تھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 انسداد دہشتگردی مرکز پبی خیبر پختونخواہ میں گزشتہ مہینےاختتام بزیر ہوئی تھیں۔

مشقوں کے اختتام پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ سلطنت بحرین کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل عبدالرحمان راشد ال سعد اور جنرل آفیسر کمانڈنگ کی سربارہی میں تقریب میں شرکت کی۔


متعلقہ خبریں