کورونا وائرس: ٹوئٹر کی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل


کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ نے جاپان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ میں ملازمین کو گھر پر رہنے کام کرنے کی ہدایت کی۔

کمپنی نے دنیا بھر میں اپنے تمام 5000 ملازمین کی پرجوش انداز میں حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ کام کرنے کے لیے دفتر نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پولیو ورکرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

ٹوئٹر کے ہیومن ریسورس (ایچ آر) ہیڈ جینیفر کرسٹی کے مطابق ہمارا ہدف یہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو ہر ممکن حد تک روکیں۔

اپنے بلاگ پوسٹ میں ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑی تبدیلی ہے تاہم ہم اس جانب کافی عرصے سے بڑھ رہے ہیں۔

ٹوئٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک عالمی سروس ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمارے ملازمین کہیں سے بھی کام کرسکیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ: کورونا وائرس کی روک تھام، 10 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے آج کورونا وائرس کے پانچویں مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور اُس کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ مریض کا نام اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات نہ دیں۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں