توانائی کے شعبے میں ترکی کا ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

توانائی کے شعبے میں ترکی کا ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کی کاوش کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کم آمدنی والا طبقہ خریداری کرے گا، حکومت معاونت کرے گی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وہ ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دے رہی تھیں۔ انہوں نے کابینہ میں کیے جانے والے فیصلوں کی بابت بتایا کہ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومتی اصلاحات سے ادارے مستحکم ہورہے ہیں اور وزیراعظم کی پالیسیاں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لارہی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کوسستی اشیائےضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسکولوں میں بچوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں کیے جانے والے فیصلے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بجلی چور مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور مافیا کے خلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ادارہ شماریات کےاشاریوں سےآگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریوں میں آنے والی بہتری حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

ذرائع ابلاغ کو کابینہ اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم نے عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ وزیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ لائحہ عمل تیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 وزیراعظم نے اربوں روپے کے”نیو بلیو ایریا” منصوبے کا آغاز کر دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیرتوانائی نے کابینہ کوبجلی کےشعبےسےمتعلقہ مسائل سےآگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگی بجلی کی ترسیل اور لائن لاسز کے آؤٹ آف باکس حل کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے اعتراف کیا کہ نظام میں خرابی کے باعث بڑے بجلی چور بچ جاتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی چورمافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی توانائی کے شعبے میں ترکی کے ماڈل کو اپنایا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس بریفنگ سے قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ کی بھارتی غنڈہ گردی کی مذمت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد نے دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی مہذب معاشرہ یا ملک ظلم وستم کا ساتھ نہیں دے سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ آگے بڑھنے کا راستہ پرامن ڈائیلاگ اور قانون کی حکمرانی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یک طرفہ اقدام، وادی میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں، بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے جبرواستبداد سے لے کر دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام تک مودی کا ہر فسطائی عمل تاریخ میں سیاہ باب کےطور پر لکھا جائے گا۔

مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی، فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مغربی دنیا کے علاوہ مسلمان ممالک کی جانب سے بے گناہوں کے قتل عام پربھارتی جنونی حکومت کے خلاف متفقہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والے آج کے ہٹلر کا ہاتھ روکنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں