ایم کیو ایم سیکرٹریٹ برائے فروخت


لندن: بانی متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ دس لاکھ پاؤنڈ میں فروخت پر لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کا ٹرائل چارہ ماہ بعد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے انہیں بڑی رقم درکار ہے۔

بتایا گیا ہےکہ  لندن کے علاقے ایجوئر کے دو مقامی اسٹیٹ ایجنٹس کے پاس ایم کیو ایم سیکرٹیریٹ برائے فروخت کے اشتہار لگائے گئے ہیں۔  گزشتہ دو ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے تاہم کوئی بھی خریدار ایم کیو ایم سیکرٹیریٹ خریدنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کی سخت پابندیوں کے ساتھ ضمانت منظور

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے عہدیدار سیکرٹیریٹ سے ایک گھر میں منتقل ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم اسی سیکریٹریٹ سے کراچی میں اپنی پارٹی کو کنٹرول کیا کرتے تھے جبکہ ٹیلی فونک خطاب بھی اسی مقام سے ہوا کرتے تھے۔

یاد رہے نفرت انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم ضمانت پر رہا ہیں، گزشتہ سماعت کے دوران  برطانوی عدالت نےان کی ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کر دی  تھی۔

بانی ایم کیو ایم سینٹرل کرمنل کورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے جج کے سامنے پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: اشتعال انگیز تقاریر،بانی ایم کیو ایم اور پارٹی کی نیا

بانی ایم کیو ایم اولد بیلی کے نام سے مشہور جسٹس سویینی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، ویڈیو لنک پر سماعت کی تفصیلات سامنے نہیں آءیں۔

واضح رہے کہ اخراجات کم سے کم رکھنے کے لیے لندن میں ویڈیو لنک سے مقدمات کی سماعت کی جاتی ہے۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف اگست 2016 میں اپنی تقریر کے دوران دہشت گردی کی حوصلہ افزائی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2006 کی دفعہ 1 (دو) پر تحت فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں ان پر جرمانے کے ساتھ 15 سال قید کی سزا عائد ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں