25 سال بعد سنہری مسجد کے دروازے خواتین کیلئے کھل گئے

25 سال بعد سنہری مسجد کے دروازے خواتین کیلئے کھل گئے

پشاور: پچیس سال بعد پشاور کی سنہری مسجد کے دروازے خواتین کے لئے کھل گئے، پشاور میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر اب خواتین دوبارہ پشاور کی تاریخی سنہری مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکیں گی۔

نوے کی دہائی تک خواتین پشاور صدر کی تاریخی سنہری مسجد میں نماز جمعہ ادا کرتی رہیں۔  دہشتگری اور بدآمنی کے واقعات کے بعد خواتین کا مسجد میں نماز پرھنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

صوبائی داروالحکومت میں امن لوٹنے کے بعد اب پھر سے سنہری مسجد کے دروازے خواتین کے لیے کھل گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ملازمین بغلگیر ہوں، نہ ہاتھ ملائیں، پشاور ہائی کورٹ

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مسجد کے خطیب مولانا اسماعیل کا کہنا تھا کہ 25 برس بعد مسجد میں خواتین باجماعت نماز ادا کرسکیں گی۔

سنہری مسجد میں خواتین کے لئے نماز جمعہ کے اہتمام سے متعلق مسجد کے باہر اعلامیہ بھی چسپاں کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مسجد میں باجماعت جمعہ پڑھنے کی خواہشمند خواتین کو مرکزی دورزاے کے بجائے گلی والا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور کی سنہری مسجد کے ہال میں دو سے ڈھائی سو خواتین کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

خیال رہے کہ پھولوں کے شہر پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 20 فروری کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

 مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق مقابلہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے شگئی میں ہوا تھا۔  مقابلے میں پانچ مسلح دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، پستول، ہینڈ گرینیڈ، شارٹ مشین گن، واکی ٹاکی، چاقو اور گولیاں بھی برآمد کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں