کوئٹہ: ایئرپورٹ پر بین الاقوامی آمد اور روانگی لاؤنج کی توسیع کا منصوبہ مکمل

کوئٹہ: پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی آمد اور روانگی لاؤنج کی توسیع کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کو مختصر مدت میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جس کا افتتاح کل وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا جو 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق رن وے کی تعمیر سے ہیوی ،لانگ رینج ، بوئنگ 777 اور جمبو طیارے کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرسکیں گے۔


متعلقہ خبریں