پاکستان خوش قسمت ہے،فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے: بین کٹنگ

پاکستان خوش قسمت ہے،فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے: بین کٹنگ

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن ہم بنائے جانے والے منصوبے پرعمل درآمد نہیں کرسکے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ہماری پارٹنرشپ نہیں لگی اور پھر باؤلنگ میں بھی رنز نکل گئے۔

پی ایس ایل میں پہلی فتح، لاہور نے کوئٹہ کو 37 رنز سے شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکست کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہماری اہم موقع پر وکٹیں گر گئیں۔ اس ضمن میں انہوں نے باؤلرز کو بھی کریڈٹ دیا۔

بین کٹنگ کا کہنا تھا کہ جب آپ بڑے اسکور کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو تھوڑی خوش قسمتی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ لاہور قلندرز کے باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کی۔

ہم نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں وکٹیں سلو ہیں لہذا رنز کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے ترانے کا تنازع عدالت پہنچ گیا

بین کٹنگ نے کہا کہ باؤنڈری چھوٹی ہیں جس کا بلے بازوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں باؤلنگ کا معیار بہت شاندار ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بین کٹنگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان بہت خوش قسمت ہے کہ یہاں فاسٹ باؤلنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر باؤلرز کی اسپیڈ 150 سے 140 کے درمیان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بین ڈنک اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے بہترین اننگز کھیلی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بین ڈنک لاہور قلندر کے لیے آئندہ میچوں میں بھی اچھا کھیلیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سمیٹتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کبڈی ٹیم کرکٹ کی دلدادہ نکلی: عرفان مانا کی لاہور قلندر سے امید

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 210 رنز کا ہدف دیا لیکن مہمان ٹیم 172 رنزہی بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوگئی۔ اس طرح لاہور قلندر نے فتح کا مزا چکھ لیا۔


متعلقہ خبریں