عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع

عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سعودی ائیرلائن نے کورونا وائرس کے پیش نظرعمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع ک دی ہے۔

بدھ کی صبح جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اور آن لائن سیاسحتی ویزے کے حامل افراد کے سفر کرنے پرپابندی بر قرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین پر پابندی لگادی

سعودی ائیرلائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک میں تمام ائرپورٹ کے اسٹیشن مینجرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ31 مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی جائیں۔

سرکلر میں ہدایت کیہ گئی ہے کہ مسافروں کی منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ائیرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کیا جائے۔

حکمنامے کے مطابق عمرہ زائرین پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ سے سعودی ائیرلائن کے ذریعے سفر نہیں کر سکیں گے البتہ اقامہ ہولڈرز، کاروباری افراد اور فیملی وزٹ ویزے کے حامل مسافر سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

سعودی ائیرلائن نے اکتیس مارچ تک  عمرہ زائرین بکنگ کینسل کرنے کی ہدایت کی اور نئی بکنگ پندرہ اپریل کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب نے  پاکستان سے عمرے کے لیے جانے والے زائرین پر عارضی پابندی لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے بیرون ملک سفر پر15 مارچ تک پابندی

کورونا وائرس کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر عمرے کی ادائیگی اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کو جدہ و مدینے کے سفر سے روکا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد کردی کر رکھی ہے۔اقامہ اور مستقل ویزہ رکھنے والے افراد کو اس پابندی سے مستشنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پی آئی اے سے سفر کرسکتے ہیں۔

عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر فون کرکے رابطہ ضرور کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔


متعلقہ خبریں