تعلیمی اداروں کو مزید زوال پذیر نہیں ہونے دیں گے، اسد عمر

وزیراعظم نے ٹی وی دیکھ کر کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے، ان کی اہلیہ نے جواب دیا یہ آپ نے ہی ٹھیک کرنا ہے، اسد عمر

حیدرآباد یونیورسٹی کی تکمیل تک ذاتی نگرانی کروں گا، اسد عمر کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تعلیمی اداروں کو مزید زوال پذیر نہیں ہونے دیں گے۔

نسٹ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انجینرنگ یونیورسٹیز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، تعلیمی پی ایس ڈی پی میں تحریک انصاف کے پہلے سال میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ کے تعلیمی اداروں سمیت کوچنگ سینٹرز 15 مارچ تک بند رہیں گے

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی ترقیاتی بجٹ میں تحریک انصاف نے ریکارڈ اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی بہتری کے لئے ہمیں مل کر اپنے ملک کو آگے بڑھانا ہوگا۔

اسد عمر نے بتایا کہ دنیا کی پہلی یونیورسٹی ایک مسلم ملک میں بنی تھی، ہمیں علم کے لئے علم حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کا کام ہم اپنے اداروں اور لوگوں سے نہیں کروا سکتے تو اس کا مطلب کہ ہمیں اپنے اداروں کو بہتر بنانا ہوگا۔

یہ بھی جانیں: سرکاری اسکولوں میں تعلیم معیاری نہیں، وفاقی وزیر کا اعتراف

ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی اخراجات 16.4 بلین روپے تھے اور رواں سال انہیں دو گنا کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا حوالہ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا ’وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ٹی وی پر دیکھ کر کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے، ان کی بیگم نے کہا کہ یہ آپ نے ہی ٹھیک کرنا ہے‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسٹریٹیجک منصوبے پر غور اور ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ بہتر ریسرچ کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں نئی ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہوگا، جامعات میں ریسرچ کا محور پاکستان کے مسائل کا حل ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں