سابق وفاقی وزیر، اراکین پارلیمنٹ سمیت 13 سیاسی رہنما ق لیگ میں شامل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) میں سابق وفاقی وزیر، اراکین پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت 13 اہم رہنما شامل ہوگئے۔

قائم مقام گورنر پنجاب اور ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

گورنر ہاؤس میں شمولیت کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی اور کامل علی آغا بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: کچھ لوگ عمران خان کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، چودھری مونس الٰہی کا دعویٰ

فیصل  آباد سے سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مشتاق احمد چیمہ، اوکاڑہ سے  سابق رکن صوبائی اسمبلی دیوان اخلاق، اوکاڑہ ہی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اصغر علی جیویکا پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ان کے علاوہ سابق ٹاؤن ناظم سجاد حیدر، سمندری سے ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی خالد محمود گل بھی ق لیگ میں شامل ہوگئے۔

ان کے علاوہ صداقت خان لودھی، ضیا اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر ، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، ٹکٹ ہولڈرز رائے قادر اور خالد پرویز گل بھی مسلم لیگ ق  میں شامل ہوگئے۔

شمولیت کی تقریب میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی عارف گل بھی موجود تھے۔

یہ بھی جانیں: چودھری پرویز الٰہی، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے نہیں آئے!

اس موقع پر چوہدری پرویزالہی نے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نئے شامل ہونے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں اہم عہدوں پر میدان میں اتارا جائے گا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے، بلدیاتی میدان میں پارٹی بھرپور انداز  سے اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم نہیں ہمارے کام بولتے ہیں، ق لیگ کا دور حکومت خدمت کا دور تھا۔


متعلقہ خبریں