ٹی20 سیریز: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

فائل فوٹو


سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دو ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو شکست ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر196 رنز بنائے جب کہ میزبان ٹیم 19.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمنز نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جب کہ آندرے رسل بھی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید جانیں: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے68 اور حسرنگ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 25 رنز سے ہرا کر دومیچوں کی سریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی20میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ایک وکٹ سے شکست دی، دوسرے میچ میں آئی لینڈرز نے ویسٹ انڈیز کو 161رنز سے مات دی جبکہ تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں