لبرل ازم کو پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، خلیل الرحمان قمر


اسلام آباد: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ لبرلزم کو پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی والی خواتین خود تو ملک سے باہر رہتی ہیں اور پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے نت نئے طریقے سامنے لے آتی ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ میں نے ماروی سرمد جیسی لبرل کو منہ توڑ جواب دے کر بتایا ہے کہ لبرلزم کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔‘

خیال رہے کہ خلیل الرحمان قمر خواتین کے متعلق اپنے الفاظ کے چناؤ کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر ان کا نام بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے  خلیل الرحمان قمر کو سماجی کارکن ماروی سرمد کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

معروف اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین نے بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ خلیل الرحمن قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ شب خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان لائیو ٹی شو میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ شو میں عورت مارچ کو موضوع بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کو ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے پر خلیل الرحمان قمر تنقید کی زد میں

خلیل الرحمان قمر اپنی باری پر گفتگو کر رہے تھے کہ ماروی سرمد نے ان کی بات کاٹتے ہوئے ’میرا جسم مری مرضی‘  کہا۔

معروف ڈرامہ نگار نے ان کو بات کاٹنے سے منع کیا تاہم ماروی سرمد اینکر کے منع کرنے کے باوجود اپنے الفاظ دہراتی رہیں۔


متعلقہ خبریں