سونے کی قیمت میں 1950 روپے اضافہ


کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1950 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 1671 روپے مہنگا ہوکر 80675 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہاٹ منی کے حوالے سے تمام خطرات پہ نگاہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ہوگئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.25 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.30 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.25 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں