کرکٹ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

کرکٹ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

شائقین کی تنقید، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جرسی کا رنگ تبدیل

ہم نیوزنے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کی تھی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کراچی ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کی خاطر مزید وقت دینا چاہتا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ پانچ اپریل سے شروع ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے تین اپریل کو اسی مقام پر ایک روزہ میچ کھیلنا تھا۔

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اب 29 مارچ کو ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی۔ مہمان ٹیم 30 اور31 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن ’وی ہیو وی ول‘ آتے ہی چھا گیا

ہم نیوز کے مطابق مہمان کرکٹ ٹیم ون ڈے میچ کے بعد دو تا چار اپریل تک بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے 24 سے 27 جنوری کے درمیان پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ 17 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے تمام میچز لاہور میں کھیلے۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے سات سے گیارہ فروری تک کے درمیانی عرصے میں راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کھیلا جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں کھیلا گیا تھا۔

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم ہونے کے بعد جب دورہ پاکستان پر پہنچے گی تو وہ ایک  ٹیسٹ میچ اور ایک ایک روزہ میچ کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں