چٹھی لندن والوں کو لکھی، آسٹریلیا والے واپس آگئے: فردوس عاشق

چٹھی لندن والوں کو لکھی، آسٹریلیا والے واپس آگئے: فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کے معماروں کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ انہو نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی اہم ثابت ہوگی۔

مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ چٹھی لکھتے ہی پریس کانفرنسز کی بھر مار ہوگئی۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ چٹھی لندن والوں کو لکھی لیکن آسٹریلیا والے واپس آگئے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوازشریف کی صحت پر حکومت نہیں، ن لیگ سیاست کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو صرف نوازشریف کی صحت کی صورتحال جاننا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں سب نے ان کی چیخیں سنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رپورٹس کی بات کی تو کہا گیا کہ رپورٹس جمع کرادی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مریض گھر میں لیٹا ہے لیکن پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ طبیعت خراب ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مریض اسپتال میں ہونے کے بجائے گھر میں کیوں موجود ہے؟

پیپلزپارٹی، ن لیگ گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا،فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے نیا طریقہ علاج دریافت کیا ہے تو اسے حکومت سے بھی شیئر کیا جائے تاکہ ہم بھی دیگر مریضوں کو اس طریقہ علاج کی بابت بتا سکیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے نام لیے بغیر کہا کہ سندھ کے نابالغ سیاست دان اپنے صوبے میں قتل کیے جانے والے صحافی کو انصاف دلائیں کہ متاثرہ خاندان حصول انصاف کے لیے تڑپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے صحافیوں کو تحفظ بھی فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپاہج کیے جانے والے اداروں کو موجودہ حکومت فعال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کی نجکاری عالمی قوانین کے تحت صاف اور شفاف طریقے سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی خزانے کی ایک ایک پائی عوام مفاد پر خرچ کررہے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے اربوں ڈالر دینے کو تیار ہیں، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف گھر بیٹھے کون سا علاج کرا رہے ہیں؟ قوم کو ضرور بتادیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز