ایل او سی: او آئی سی کے وفد کا دورہ چکوٹھی، صورتحال کا جائزہ لیا


اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ایل او سی: بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ او آئی سی کے وفد کو ایل او سی کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

او آئی سی کے وفد کو ان خلاف ورزیوں کی بابت بھی بتایا گیا جس میں بھارتی افواج بلا اشتعال اور بلاجواز فائرنگ کرکے بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

بھارت خطرناک رستے پہ چل پڑا ہے، واپسی مشکل ہے: عمران خان

ہم نیوز کے مطابق او آئی سی کے وفد نے ایل او سی کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے بھی گزشتہ روز او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی جس میں مقبوضہ وادی کشمیر کے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔

عمران خان نے ہونے والی ملاقات میں او آئی سی کے وفد کو بھارت میں فاشسٹ ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا تھا۔

ایل او سی: بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ، چار افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والی مسلم کشی کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اورآواز اٹھائے۔


متعلقہ خبریں