پی آئی اے: غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے میں ہونے والی مبینہ غیر قانونی بھرتھیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پی آئی اے سربراہ ایئرمارشل ارشدملک کی تعیناتی پر ادارے آمنے سامنے

ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ایف آئی اے اس سلسلے میں قومی ایئر لائن کے سات اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرچکی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے سات اعلیٰ ترین افسران کو باضابطہ طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے پی آئی اے سے مبینہ طور پر ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

پی آئی اے میں بے قاعدگیوں کی چھان بین شروع

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پرغیرقانونی ترقیاں پانے والوں میں  اے جی ایم عبداللہ حفیظ خان اور اسسٹنٹ مینجر حسنین ملک شامل ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ای او کے سابق مینجر کوآرڈی نیشن جاوید جمیل اور چیف ایچ آر آفیسر عاصمہ باجوہ کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ چیف انٹرنل آڈٹ اور چیف فنانشیل آفیسر کی ترقی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

پی آئی اے سے جعلی ڈگری والوں کو نکالنے کا فیصلہ، تفصیلات طلب

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے ترقی دینے والے چیئرمین اور بورڈ اراکین کی تفصیلات بھی معلوم کرلی ہیں۔


متعلقہ خبریں