اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 475 پوائنٹس کا اضافہ

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا اختتام مثبت رجحان سے ہوا ہے اور 100 انڈیکس میں 475 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مثبت آغاز ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 906 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کے آغاز پر تیزی کے باعث مارکیٹ 39 ہزار 178 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 39 ہزار 382  پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی ہوئے دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 241,813,700 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11,618,800,393 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 293 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔ بدھ کو کاروبار کے ابتدا میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا تھا اور 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39 ہزار 218 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں ہاٹ منی کے حوالے سے تمام خطرات پہ نگاہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 340 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 198 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 122کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور پانچ روز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کم ہوئے۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری

ماہرین معاشیات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرمایہ کا بہت محتاط ہیں جس کے سبب گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی گئی۔


متعلقہ خبریں