بلوچستان کی آئرن لیڈی کو انٹرنیشنل ویمن کریج ایوارڈ سے نوازا گیا

بلوچستان کی آئرن لیڈی کو انٹرنیشنل ویمن کریج ایوارڈ سے نوازا گیا

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


واشنگٹن: امریکہ کے ریاستی ادارے نے بلوچستان کی جلیلہ حیدر سمیت 12 خواتین کو انٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ سے نوازا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جن خواتین کو ایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے امن، انصاف، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے غیر معمولی ہمت اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی جلیلہ حیدر بلوچستان کی ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور انسانی حقوق کی علمبردار ہیں۔ انہیں بلوچستان کی آئرن لیڈی بھی کہا جاتا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی ’’آئرن لیڈی‘‘ نے بلوچستان کی مقامی کمیونٹی کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے جبکہ انہوں نے خواتین پر تشدد کے خلاف آواز بھی اٹھائی۔ وہ غریب خواتین کو مفت مشاورت اور قانونی خدمات مہیا کرتی ہیں۔

ہزارہ برادری کی پہلی خاتون وکیل حیدر جلیلہ نے ہزارہ برادری کے حقوق کے لیے پرامن بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ایان علی کی طویل بریک کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی  

امریکہ کی جانب سے جن خواتین کو ایوارڈ دیا گیا ان میں افغانستان کی ظریفہ غفاری، آرمینیا کی لکی کوچاریان، آذربائیجان کی شہلا ہمباٹوا، بولیویا کی زیمینہ گلارزا سمیت دیگر خواتین شامل ہیں۔

جلیلہ حیدر نے ملنے والے اپنے ایوارڈ کو پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی ایسی خواتین کے نام کیا جو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں خلیل الرحمان قمر کی ماروی سرمد سے بد تمیزی

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے جلیلہ حیدر کو دنیا کی 100 بااثر خواتین کی سالانہ فہرست میں بھی شامل کیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے ہر سال کریج ایوارڈ ان 12 خواتین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر غیر معمولی ہمت اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہو۔ یہ ایوارڈ اب تک 77 ممالک کی 144 خواتین کو دیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں