صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل


اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی بھارت گانے ناگن پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

اداکارہ صبا قمر جو  کبھی اپنے بولڈ فوٹو شوٹ اور کبھی بے باک گفتگو کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اس بار رقص کی وجہ سے خبروں کا حصہ ہیں۔

تفصیل پڑھیں: صبا قمر کو ہمسفر کی تلاش

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور بھارتی گانے ’ناگن‘ پر محو رقص ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

#SabaQamar having a great time in #Istanbul ?❤ #Naagin #SabaQamarZaman #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

سیاہ لباس زیب تن کیے اداکارہ کی یہ ویڈیو ترکی میں دوران سفر بنائی گئی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا قمر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

نومی نامی انسٹاگرام صارف نے طنزیہ انداز میں تحریر کیا کہ کیا یہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں جو ایسے کر رہی ہیں؟

صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

ایمن بٹ نامی صارف نے لکھا کہ یہ پیچھے رہ گئی تھیں اس نیک کام میں۔

اداکارہ کے کچھ مداحوں نے رقص اور زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے پر ان کی تعریف بھی کی۔

صبا قمر کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

حرزے فاطمہ نے لکھا کہ صبا نے کیا غلط کیا، عزت دینا سیکھیں۔

اور لکھا کہ انہوں نے کیا غلط کیا، عزت دینا سیکھیں۔

ڈیزی خان نے لکھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنی زندگی انجوائے کر رہی ہیں، صبا مجھے پسند ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر کی ’میرے رشک قمر‘ پر دوران سفر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تفصیل پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر کو انمول تحفہ مل گیا

اس ویڈیو کے لیک ہونے کو اداکارہ نے دوستوں کی شرارت قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز ’ڈائجسٹ رائٹرز‘ اور ’بنٹی آئی لو یو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں