ایس بی سی اے میں ہنگامہ آرائی، ایڈیشنل ڈی جی مستعفی


کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے معطل افسران نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار ڈاور کے دفتر پر ہنگامہ آرائی جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ گزشتہ شام ڈائریکٹر عادل عمر اور جمیل میمن کی سربراہی میں معطل افسران آشکار ڈاور کے آفس میں داخل ہوئے اور ان پر معطلی کے نوٹیفیکشن واپس لینے پر دباؤ ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈی جی کے کمرے کی میز پر چڑھ کر نعرے بازی کی گئی۔

سیکریٹری بلدیات نے آشکار ڈاور کو معطل افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مشورہ دیا۔

آشکار ڈاور اپنے ہی دفتر میں جانے سے خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ ڈاک کے ذریعے وزیر بلدیات کو بھیجوا دیا۔


متعلقہ خبریں