بی جے پی رہنما نے گائے کے پیشاب اور گوبر کو کورونا وائرس کا علاج قرار دے دیا

بی جے پی رہنما نے گائے کے پیشاب اور گوبر کو کورونا وائرس کا علاج قرار دے دیا

اسلام آباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والی بھارتی سیاست دان ثمن ہری پایہ نے گائے کے پیشاب اور گوبر کے استعمال کو کورونا وائرس کا علاج قرار دے دیا۔

پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، سیاست دان اس خطرناک وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں مگر بی جے پی رہنما نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایسا نسخہ بتا دیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔

تفصیل پڑھیں: کورونا وائرس: ہلاکتوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد جانیں نگلنے والے کورونا وائرس کے علاج کے لیے آسام سے تعلق رکھنے والی بی جے پی رکن قانون ساز اسمبلی ثُمن ہری یاپہ نے کہا ہے کہ ہوا کے ذریعے پھیلنے والی اس بیماری کا علاج گاؤ ماتا کے پیشاب اور گوبر کا استعمال ہے۔

ثُمن ہری یاپہ نے چین سے کورونا کے صفایہ کا طریقہ بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ اگر گاؤ ماتا کا گوبر استعمال کرتے ہوئے اگر ہون پوجا کا اہتمام کیا جائے تو چین کی فضا کورونا سے پاک ہو سکتی ہے۔

پی جے پی کی رکن قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہندو رشی نے گائے کا گوب استعمال کرکے ہون پوجا کی تھی جس کے ذریعے 05 کلومیٹر تک کے علاقے کی فضا پاک ہو گئی تھی۔

تفصیل پڑھیں: بی جے پی حکومت کا ایک کروڑ مسلمانوں کو بھارت سے نکالنے کا اعلان

انہوں نے اپنی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو بھی اس پوجا کا اہتمام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ہون میں آگ جلا کر خدا کی عبادت کی جاتی ہے۔

ثُمن ہری یاپہ نے گائے کے گوبر کے مزید فوائد گنواتے ہوئے بتایا کہ اس کے ذریعے کینسر کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ گائے کی پیشاب اور گوبر کے ذریعے کینسر کا علاج بھی ممکن ہے، آیورویدک طریقہ علاج میں بھی گوبر کے ذریعے اس موذی مرض کا علاج کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں