کورونا وائرس: سعودی شہریوں کو بھی عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا

کورونا وائرس: سعودی شہریوں کو بھی عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کوروناوائرس کے پیش نظر اپنے شہریوں کو بھی عمرے کی ادئیگی سے روک دیا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے تصدیقی بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح سعودی عرب بھی کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار ہے اور حکومت نے غیرملکیوں کے بعد اپنے شہریوں کو بھی عمرہ ادائیگی سے روک دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زیارتِ مسجد نبویﷺ پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے ایک اورکیس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ شخص حال ہی میں براستہ بحرین، ایران سے آیا تھا۔ سعودی عرب میں متاثرہ افراد کی تعداد دو پو گئی ہے۔

کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے سعودی عرب نے قبل ازیں غیرملکیوں کے عمرے پر پابندی لگائی تھی۔

سعودی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق تمام مسافروں پر سعودی عرب میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور یہ فیصلہ کورونا وائرس کے منتقل ہونے کے شدید خطرہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمرے کی ادائیگی کیلئے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، سعودی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔

پاکستان مین سعودی سفیر نے واضح کیا کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے اور جن زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں ان کے ویزا میں  توسیع کرا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ 22 اور ممالک بھی شامل ہیں۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔


متعلقہ خبریں